ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اروناچل پر چین نے پھر دیا مخالف بیان،ہندوستان نے کی مذمت

اروناچل پر چین نے پھر دیا مخالف بیان،ہندوستان نے کی مذمت

Thu, 01 Dec 2016 21:20:39  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، یکم دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) 
حکومت نے آج بتایا کہ چین نے ہندوستان میں امریکی سفیر کے اروناچل پردیش کے دورے کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔ وزیرمملکت برائے امورخارجہ ایم جے اکبر نے آج راجیہ سبھا کو بتایاکہ امریکی سفیر کے اروناچل پردیش کے دورے کے خلاف چین نے بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی انہوں نے ایسے بیان جاری کئے ہیں جو ہندوستانی رہنماؤں کی اروناچل پردیش سفر کی مخالفت میں تھے۔اکبر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے ایسے بیانات کو مسترد کیا ہے اور چینی فریق کو مطلع کیا ہے کہ اروناچل پردیش ریاست ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔
 


Share: